نئی دہلی، 22جولائی (یو این آئی ) عام آدمی پارٹی کے لوک سبھا رکن بھگونت مان کے پارلیمنٹ کی سیکورٹی سسٹم کی ویڈیو گرافی کرکے سوشل میڈیا پر ڈالنے کے معاملے میں بحث کرانے کے مطالبہ پر برسراقتدار جماعت کی طرف سے ہنگامہ کی وجہ
سے ایوان کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔
ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی حکمراں بی جے پی اور شرومنی اکالی دل کے اراکین نے اس معاملے پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا ۔
ڈپٹی چےئرمین پی جے کورین نے اس دوران دیگر ضروری کاموں کو نمٹایا ۔